پر کٹے شاہینوں کی واپسی کا سفر شروع

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
قومی ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں سے کل وطن واپس پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

قومی ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں سے کل وطن واپس پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

ایڈیلیڈ: ورلڈکپ کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں سے کل وطن واپس پہنچے گی جب کہ تمام کھلاڑی ممکنہ طور پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکلیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ناقص کارکردگی کے پیش نظر شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم گرین شرٹس کی وطن واپسی کے موقع پر انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔