عدن اور صنعاء کی دہشت گردی میں زخمی افراد کاعلاج سعودی عرب میں کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے، سعودی وزارت خارجہ، فوٹو:فائل

مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے، سعودی وزارت خارجہ، فوٹو:فائل

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عدن میں صدارتی محل اور صنعاء کی 2 مساجد میں بم دھماکوں کے زخمیوں کا سعودی عرب میں علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدن میں صدارتی محل پر حملے اور صنعاء کی 2 مساجد میں بم دھماکوں کے زخمیوں کا سعودی عرب میں علاج کرانے کی ہدایت کی ہے جب کہ سعودی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب سعودی حكومت نے عدن اور صنعاء میں دہشت گدی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پڑوسی ملك كو عدم استحكام سے دوچار كرنے كی سازش قرار ديا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں مساجد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری جنجگو تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔