گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل نہیں کیا جارہا، آغا سراج درانی

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
 کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آغا سراج درانی، فوٹو:فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آغا سراج درانی، فوٹو:فائل

شکارپور: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی صوبے کے گورنر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے احکامات ملے تو پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی تاہم اس سے قبل مردم شماری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جرائم کے خاتمے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی صوبے کے گورنر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔