بے گھر شخص نے کوڑا کرکٹ سے تیرتا ہوا گھر بنا لیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 مارچ 2015
 ہملٹن نےناکارہ چیزوں کو اکٹھا کر کے خیمے کی طرز کا ایک کشتی نما تیرتا ہوا اپنا گھر بنایا ہے۔فوٹو:فائل

ہملٹن نےناکارہ چیزوں کو اکٹھا کر کے خیمے کی طرز کا ایک کشتی نما تیرتا ہوا اپنا گھر بنایا ہے۔فوٹو:فائل

ریو ڈی جنیرو: فٹبال کی دنیا میں مشہور نام برازیل اپنی کمزور معاشی حالت کے سبب بھی جانا جاتا ہے۔

برازیل میں ایک بے گھر شخص نے کوڑا کرکٹ سے چیزیں اکٹھی کر کے اپنے لیے ایک تیرتا ہوا گھر بنا رکھا ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے شب و روز گزارتا ہے۔

30 سالہ ہملٹن کنا فلہو نے شہر کے گلی محلوں میں لوگوں کی طرف سے پھینکی گئی ناکارہ چیزوں کو اکٹھا کر کے خیمے کی طرز کا ایک کشتی نما تیرتا ہوا اپنا محل بنایا ہے جس میں وہ اب آرام سے اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے سیاح  پراس شخص کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ کس طرح اس نے اپنے لیے ایک تیرتا ہوا گھر ترتیب دیا ہے اور اس کو داد دیے بنا نہیں رہتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔