کاروباری برادری کی جانب سے شرح سود میں کمی پر اظہار مسرت

اے پی پی  اتوار 22 مارچ 2015
حکومت کو مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں، سراج قاسم تیلی  فوٹو: فائل

حکومت کو مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں، سراج قاسم تیلی فوٹو: فائل

 کراچی: کاروباری برادری نے شرح سودمیں کمی سے متعلق مرکزی بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ایوان صنعت و تجارت کراچی میں بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 50 بیسس پوائنٹس کم کر کے 8.5 فیصد سے 8 فیصد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ حکومت اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت سے اچھے اقدامات کیے ہیں، حکومت کو مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

سراج قاسم تیلی نے معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زود دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے اعتماد اور معاشی حالات میں بہتری نظر آرہی ہے۔ سراج قاسم تیلی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی آنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔