امپائرنگ تنازع کے بعد علیم ڈارکو سیمی فائنلز میں ذمے داری نہیں سونپی گئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 مارچ 2015
جمعرات کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں دھرماسینا اور کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز ہیں، فوٹو: فائل

جمعرات کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں دھرماسینا اور کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز ہیں، فوٹو: فائل

سڈنی: پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ورلڈ کپ سیمی فائنلزمیں کوئی ذمے داری نہیں سونپی گئی۔

وہ بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کندھے سے اونچی آتی ہوئی گیند کو ’نوبال ‘ قرار دینے پر شدید تنقید کا شکار ہیں، حیران کن طور پر اس میچ میں ان کے ساتھی ای ین گولڈ منگل کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا پہلا سیمی فائنل روڈ ٹکر کے ساتھ سپروائز کرینگے، نائجل لونگ تھرڈ امپائر جبکہ بروس اوکسنفورڈ فورتھ آفیشلز کی ذمے داری نبھائینگے۔

ڈیوڈ بون میچ ریفری ہیں، جمعرات کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں دھرماسینا اور کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز ہیں، ماریس ایرسمس تھرڈ جبکہ رچرڈ النگورتھ فورتھ آفیشل ہونگے، رنجن مدوگالے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔