سیمی فائنل میں بھارت مصباح کی فیورٹ ٹیم

اے ایف پی  اتوار 22 مارچ 2015
سڈنی کی وکٹ عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہے لہذا ایسے میں بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

سڈنی کی وکٹ عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہے لہذا ایسے میں بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مقابل بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ عمومی طور پر اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہے، ایسے میں بلو شرٹس کو اپنے سلو بولرز کی موجودگی سے فائدہ ملے گا، انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم متوازن اور اس ورلڈکپ میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر سڈنی میں اسے اچھے اسپنر کی کمی محسوس ہو گی، اس میدان میں جنوبی افریقہ کیلیے عمران طاہر بھی اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔