106صحت مراکزغیرسرکاری تنظیم کے حوالے کردیے گئے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 22 مارچ 2015
اس وقت بن قاسم ٹاؤن میں مجموعی طورپر62 جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں 44 صحت مراکز ہیں جن کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے ہے۔  فوٹو: فائل

اس وقت بن قاسم ٹاؤن میں مجموعی طورپر62 جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں 44 صحت مراکز ہیں جن کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: حکومت سندھ نے اندرون سندھ کی طرح ابتدائی طورپرکراچی کے گڈاپ اوربن قاسم ٹاؤنزکے صحت مراکزغیر سرکاری تنظیم کے حوالے کردیے۔

اس وقت بن قاسم ٹاؤن میں مجموعی طورپر62 جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں 44 صحت مراکز ہیں جن کا سالانہ بجٹ کروڑوں روپے ہے،محکمہ کے افسر کے مطابق حکومت سندھ نے خاموشی سے کراچی کے صحت کے مراکزکوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اوربتدریج صحت کے مراکزمختلف غیرسرکاری اداروں کودینے کااصولی فیصلہ کیاہے جس کے بعد صحت کے ان مراکزککوچلانے کے لیے بجٹ بھی براہ راست غیرسرکاری تنظیم کودیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں اس سے قبل بزنس سینٹرکو 12سال قبل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیاتھا جبکہ سول اسپتال کوخودمختار بھی بنایاگیا تھا تاہم دونوں تجربے ناکام ہوگئے تھے جس کے بعددونوں اداروں کومحکمہ صحت میں واپس دیدیا گیا،معلوم ہواہے کہ جس غیر سرکاری تنظیم کو2ٹاؤنز کے صحت کے مراکزدیے ہیں ان کے بھائی سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں دوائیوں مشنری اورطبی آلات کی سپلائی کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔