ماڈل آیان نے جیل میں ’’بی کلاس‘‘ کا مطالبہ کردیا

این این آئی / آئی این پی  اتوار 22 مارچ 2015
ملزمہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گریجویٹ ہے اور قواعد کے مطابق بی کلاس دی جائے۔ فوٹو: فائل

ملزمہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گریجویٹ ہے اور قواعد کے مطابق بی کلاس دی جائے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی / لاہور: چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی تاہم کسی سیاستدان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔

ادھر ایان علی نے جیل میں بی کلاس کیلیے کسٹم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ملزمہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ گریجویٹ ہے اور قواعد کے مطابق بی کلاس دی جائے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو جواب طلب کر

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔