ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں نامور فنکاروں کی شرکت

کلچرل رپورٹر  اتوار 22 مارچ 2015
ایکسپریس فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز ملک کے نامور گلوکار شہزاد رائے اور جواد احمد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس فیملی فیسٹیول کے دوسرے روز ملک کے نامور گلوکار شہزاد رائے اور جواد احمد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والے 2روزہ فیملی فیسٹیول کے پہلے روز موسیقی کا شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔

جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے فیسٹیول میں آئے ہوئے سیکڑوں افراد کو کودھنوں پر جھومنے پر مجبور کردیا، بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار فاخر نے اپنی شاندار گلوکاری سے سماں باندھ دیا، وہ ایک گھنٹہ سے زائد لوگوں کو اپنے بہترین گیتوں سے محظوظ کرتے رہے ان کے مشہور گیتوں سے نوجوان خاص طور سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔

خواتین اور بچوں نے فاخر کو دل کھول کر داد دی،فیملی فیسٹیول میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر فیصل آباد سے گلوکارہ فریحہ کراچی آئیں، انھوں نے فیسٹیول میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قراردیا،ان کی پرفارمنس پر لوگوں نے دل کھول کر داد دی۔

اس موقع گلوکارہ روز میری کی عمدہ گائیکی نے بھی پروگرام کو چار چاند لگا دیے،بھارت میں چھوٹے استاد کا ٹائٹل حاصل کرنے والے مائر حسن نے اپنی بہترین آواز میں گیت سناکر زبردست داد حاصل کی۔

فیملی فیسٹیول میں ماڈل آف کراچی کا اعزاز بلال خان کو دیا گیا جبکہ ندیم کو ماڈل آف حید ر آباد کا خطاب دیا گیا، وائس آف کراچی کے اعزاز حماد عباسی اور انعم شیخ کو ملے۔

اس موقع پر ایکسپریس مارکیٹنگ ٹیم کے ندیم مراد، رونالڈسرفراز، شہاب الدین، علی امام، فاروق چوہدری نے فنکاروں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے، ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں آج دوسرے روز ملک کے نامور گلوکار شہزاد رائے اور جواد احمد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں کو سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں جبکہ گھٹن زدہ ماحول میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا فیملی فیسٹیول خوشیاں پھیلانے کا باعث بنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔