این اے125 دھاندلی کیس میں سعد رفیق شہادت کیلیے 28مارچ کوطلب

آئی این پی  اتوار 22 مارچ 2015
 ٹریبونل نے پولنگ اسٹیشن نمبر193 کے الیکٹورل رول بھی پیش کرنے کاحکم دیا۔ فوٹو: فائل

ٹریبونل نے پولنگ اسٹیشن نمبر193 کے الیکٹورل رول بھی پیش کرنے کاحکم دیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن ٹریبونل فیصل آبادنے این اے125مبینہ دھاندلی کیس میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کوشہادت کے لیے 28مارچ کوطلب کرتے ہوئے 10پولنگ اسٹیشنزمیں سے 2پولنگ اسٹیشنز کاریکارڈ مکمل کرکے پیش کرنے کیلیے خزانہ کے آفیسرکو حکم جاری کردیا، ٹریبونل نے پولنگ اسٹیشن نمبر193 کے الیکٹورل رول بھی پیش کرنے کاحکم دیا۔

الیکشن ٹربیونل فیصل آبادکے جج جاویدرشید محبوبی نے الیکشن کمیشن لاہورمیں کیس کی سماعت کی۔ ٹریبونل اب تک پولنگ اسٹیشن نمبر30، 32، 64، 98، 112، 191اور 193کے ریکارڈکی جانچ پڑتال مکمل کرچکا ہے۔ ٹریبونل نے حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدواروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کو شہادت کیلیے طلب کرتے ہوئے سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔