سپریم کورٹ کے 5 بینچ تشکیل،اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 مارچ 2015
بینچ نمبر1 میں چیف جسٹس ناصر الملک ، جسٹس امیر ہانی،جسٹس اعجازچوہدری جب کہ  بینچ نمبر2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں۔  فوٹو: فائل

بینچ نمبر1 میں چیف جسٹس ناصر الملک ، جسٹس امیر ہانی،جسٹس اعجازچوہدری جب کہ بینچ نمبر2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصرالملک نے پیرسے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلیے5 بینچ تشکیل دے دیے ہیں جواہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ان میں این آر اوعمل درآمد کیس، ای او بی آئی کرپشن کیس، این آئی سی ایل اسکینڈل کرپشن کیس،سندھ حکومت اورآئی جی پولیس کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ خریداری کیس،بھاشا ڈیم تعمیرکیس،تارکین وطن کودرپیش مشکلات کیس،شہری علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب ازخود نوٹس کیس،امریکی سفارت خانے میں توسیع منصوبہ کیس، پولیس کی جانب سے جعلی مقدمات ،پولیس ریفارمزکیس،الیکشن امورمقدمات،سزائے موت کے ملزمان کی اپیلیں شامل ہیں۔

بینچ نمبر1 میں چیف جسٹس ناصر الملک ، جسٹس امیر ہانی،جسٹس اعجازچوہدری، بینچ نمبر2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر، بینچ نمبر3 میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس عطا بندیال، بینچ نمبر4 میں جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس مشیر عالم جبکہ بینچ نمبر5 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔