سعودی عرب نے سویڈن کے شہریوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 مارچ 2015
سویڈن نے گزشتہ سال سعودی عرب کو بڑی مالیت ایک عرب 30کروڑ ڈالرز کی اشیا بر آمد کی تھیں,فوٹو فائل

سویڈن نے گزشتہ سال سعودی عرب کو بڑی مالیت ایک عرب 30کروڑ ڈالرز کی اشیا بر آمد کی تھیں,فوٹو فائل

ریاض: سویڈن اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث ریاض حکومت نے سویڈن کے شہریوں کو ویزوں کا اجرا بھی بند کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اب سویڈن کے شہریوں کو کاروباری ویزے جاری نہیں کرے گا جب کہ ان کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ اقدام سویڈن کی وزیرخارجہ کی جانب سے بیان کے تناظر اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران سعودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔