خوش قسمت ہوں کہ وہاب ریاض کی تیزرفتار گیندوں سے زخمی نہیں ہوا، شین واٹسن

ویب ڈیسک  اتوار 22 مارچ 2015
وہاب ریاض کے لئے دل میں کوئی نفرت نہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،آسٹریلین آل راؤنڈر. فوٹو:فائل

وہاب ریاض کے لئے دل میں کوئی نفرت نہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،آسٹریلین آل راؤنڈر. فوٹو:فائل

ایڈیلیڈ: آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن  کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے دیوانے ہوگئے اور قومی ٹیم کی شکست کے باوجود وہاب ریاض کے گن گاتے رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کے لئے دل میں کوئی نفرت نہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیزرفتار بولنگ کے سامنے زخمی نہ ہونا خوش قسمتی ہے۔


دوسری جانب وہاب ریاض نے بھی شین واٹسن کو جواباً ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوارٹرفائنل میں اچھے مقابلے کا مزہ آیا اور شین واٹسن شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہاب ریاض نے سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلے پر کینگروز ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔