ٹاس کے سکے، آفیشل اسکور کارڈز اور ناک آؤٹ میچز کی بالز نیلام ہوں گی

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 مارچ 2015
آئی سی سی کی یادگار اشیا تیارکرنے کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایس ای پروڈکٹس ویب سائٹ پران سکوں کیلیے آفرز جمع کرے گی۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کی یادگار اشیا تیارکرنے کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایس ای پروڈکٹس ویب سائٹ پران سکوں کیلیے آفرز جمع کرے گی۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کو ورلڈ کپ تاریخ کا حصہ بننے کا موقع فراہم کردیا، میگا ایونٹ کے دوران تمام 49 میچز میں استعمال کیے جانے والے ٹاس کے سکے نیلامی کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

نادر اشیا جمع کرنے کے شوقین افراد اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، آئی سی سی کی یادگار اشیا تیارکرنے کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایس ای پروڈکٹس ویب سائٹ پر ان سکوں کیلیے آفرز جمع کرے گی، جس کے بعد ان چیزوں کی نیلامی ہوگی، اس کے علاوہ ہرمیچ کا آفیشل اسکور کارڈ اور ناک آؤٹ مرحلوں میں استعمال ہونے والی گیندیں بھی نیلامی میں رکھی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔