بلدیاتی الیکشن میں غیر معمولی تاخیر سے آئین شکنی ہوئی، افتخار چوہدری

نامہ نگار  پير 23 مارچ 2015
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

چکوال: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدرری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں غیرمعمولی تاخیرسے آئین شکنی کی گئی ہے مگراب سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات ہرصورت میں کرانے ہونگے۔

بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہونگے اورملک میں جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔ انھوں نے اتوار کو سینئر قانون دان جہانزیب ٹمن کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ صولت مرزا مجرم ہے، اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔