سینٹرل جیل ساہیوال میں2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

نمائندگان ایکسپریس  پير 23 مارچ 2015
 سرگودھا جیل میں سزائے موت کے 100 سے زائد قیدی ہیں۔ فوٹو: فائل

سرگودھا جیل میں سزائے موت کے 100 سے زائد قیدی ہیں۔ فوٹو: فائل

ساہیوال / سرگودھا: سیشن جج اوکاڑہ نے قتل کے2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے۔ جعفر عرف کالی اور شہباز سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے منتظر ہیں، انھیں بدھ 25 مارچ کی صبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی۔

جیل انتظامیہ نے مجرموں کے ورثا کو آخری ملاقات کیلیے بلا لیا ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بھی پھانسی گھاٹ بنادیا گیا، قبل ازیں سزائے موت کے خطرناک قیدیوں کو پھانسی کیلیے میانوالی لے جایا جاتا تھا، سرگودھا جیل میں سزائے موت کے 100 سے زائد قیدی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔