یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2015
تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرمزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس موقع پر مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چارد بھی چڑھائی گئی جب کہ مزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے کے سپرد کی گئیں۔ اس سے قبل پاک رینجرز کا دستہ مزار پر سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔