جدید سنگاپور کے بانی وزیر اعظم لی کوان یئو انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2015
سنگاپور کی حکومت نے لی کوان کے انتقال پر 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

سنگاپور کی حکومت نے لی کوان کے انتقال پر 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

سنگاپور: جدید سنگاپور کے بانی وزیر اعظم “لی کوان”91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

دنیا کے چھوٹے سے ملک کو بڑا مالیاتی ملک بنانے والے “لی کوان” پیر کو سنگاپور جنرل ہسپتال میں انتقال کر گئے، انتقال کااعلان ان کے بیٹے اورسنگاپور کے موجودہ وزیرِ اعظم لی سیان لونگ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے کیا گیا جس کے بعد سنگاپور کی حکومت نے لی کوان کے انتقال پر 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

لی کوان یئو 31 برس تک ملک کے وزیرِ اعظم رہے اور 2011 تک حکومت میں شامل رہے، انہیں سنگاپور میں خوشحالی کا ضامن بھی کہا جا تا ہے۔ لی کوان نے اس وقت سنگاپور کے نئے اقتصادی ماڈل کی بنیاد رکھی جب ملک کے خزانے خالی تھے، انہوں نے سنگاپور کو تیل صاف کرنے کی صنعت کا مرکز بنایا جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے بھر گئے۔

واضح ر ہے کہ لی کوان کے دور میں ایک جانب جہاں آزادی اظہار رائے پر پابندیاں رہیں وہیں ان کے سیاسی مخالفین کوعدالتی کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، انہوں نے سخت پالیسیوں کی ساتھ پریس کو قابو میں رکھا اور یہ پابندیاں آج بھی موجود ہیں، 2014 میں پریس کی آزادی کے حوالے سے”رپورٹرز ود آؤٹ بورڈرز” کی فہرست میں سنگاپور کا درجہ 150 تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔