خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2015
فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع  فوٹو: فائل

فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے مزید 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں کی گئی جس میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ اور خیبر ایجنسی میں آپریشن ’’خیبر ٹو‘‘ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔