کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
ڈبل سواری پر پابندی 6ستمبر تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔، فوٹو:فائل

ڈبل سواری پر پابندی 6ستمبر تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔، فوٹو:فائل

 کراچی: شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 7 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندیلگائی گئی تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈبل سواری پر پابندی 23 مارچ تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔