- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
عالیہ بھٹ، فواد خان اور سدھارتھ فلم ’’رام لکھن‘‘ کے ری میک میں کاسٹ
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر اور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے بالآخر ڈائریکٹر سبھاش گئی کی 1989ء میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم ’’رام لکھن‘‘ کے ری میک کی کاسٹ کو فائنل کرلیا ہے اور اس ری میک میں عالیہ بھٹ پاکستانی اداکار فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے گئے ہیں۔
اصل فلم ’’رام لکھن‘‘ میں جیکی شیروف، انیل کپور، ڈمپل کپاڈیہ اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ’’رام لکھن‘‘ کے اس ری میک میں سدھارتھ ملہوترا ’’رام‘‘ (جیکی شیروف) کا کردار ادا کریں گے جب کہ فواد خان ’’لکھن‘‘ (انیل کپور) کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں اسی طرح عالیہ بھٹ فلم میں مادھوری ڈکشٹ والا کردار ’’ رادھا ‘‘ نبھائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ فواد کو کرن جوہر کی ایک فلم میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رنبیر کپور کو انوشکا شرما کے ساتھ جوڑی دار بننے کی پیشکش کی گئی تھی اور بھارتی فلمساز پاکستانی اداکار کے کام سے بہت متاثر ہوئے، یہی وجہ ہے کہ اب کرن جوہر نے فواد خان کو اپنی نئی فلم ’’رام لکھن‘‘ کے ریمیک میں ’’ لکھن ‘‘ کے کردار کی پیشکش کی ہے۔
کرن کے مطابق عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا تو مرکزی کرداروں میں ہیں مگر تیسرے کردار کے لیے فواد خان کے سوا کوئی موزوں نہیں لگا۔ دوسری طرف عالیہ بھٹ ان دنوں نئی آنے والی فلم ’’اُڑتا پنجاب‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں کام کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ اسی طرح فواد خان بھی بالی ووڈ میں بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے کردار میں ہوں گے جب کہ ایم ایس دھونی کا کردار سوشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔