قوم کے بہادر بیٹے پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف

این این آئی  منگل 24 مارچ 2015
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم کے بہادر بیٹے پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف لڑنے والے بیٹوں کو نہیں بھولناچاہیے۔ ملک کو 1940 میں ڈالی گئی راہ پر استوار کرنا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹے کراچی سے خیبرتک وطن کی راہ میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔