جوڈیشل کمیشن کی مفاہمتی یادداشت پر جمعے تک دستخط ہونگے، اسحق ڈار

اے پی پی / آئی این پی  منگل 24 مارچ 2015
 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے کچھ دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے کچھ دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر چند روز میں دستخط ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے کچھ دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا، مذاکرات میں کوئی سہولت کار نہیں تھا، آئی این پی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کو مجوزہ معاہدے کی کاپیاں بھیج دی ہیں، وزیراعظم کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جمعہ تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے اور اسکے 7 دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا۔ تحریک انصاف کی مشاورت سے نیا سیکریٹری الیکشن کمیشن لگائیں گے، یہ کسی ایک کی نہیں بلکہ دونوں پارٹیوں کی جیت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔