نیکٹا نے20 ماہ میں ممکنہ دہشت گردی کی 4 ہزار اطلاعات دیں

آئی این پی  منگل 24 مارچ 2015
کراچی آپریشن میں اڑھائی ہزار سے زائد ٹارگٹ آپریشنز میں2777 مشکوک افراد گرفتار کیے گئے۔ فوٹو: فائل

کراچی آپریشن میں اڑھائی ہزار سے زائد ٹارگٹ آپریشنز میں2777 مشکوک افراد گرفتار کیے گئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیکٹا نے گزشتہ20 ماہ کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے بارے میں صوبوں اور مختلف اداروں کے ساتھ4 ہزار سے زائد پیشگی اطلاعات اور 1650سے زائد معلومات کا تبادلہ کیا، کراچی ایئرپورٹ، واہگہ خود کش دھماکے سمیت9 بڑے دہشت گرد حملوں کی قبل از وقت اطلاع دی گئی۔

ایف آئی اے کے مختلف شعبوں نے7ارب کی ریکوری کی، کراچی آپریشن میں اڑھائی ہزار سے زائد ٹارگٹ آپریشنز میں2777 مشکوک افراد گرفتار کیے گئے جن میں12ہائی پروفائل دہشت گرد، 146 ٹارگٹ کلرز، 27 اغوا برائے تاوان کے ملزم اور 205 بھتہ خور شامل ہیں،4384 جدید ہتھیار اور ایک لاکھ 75ہزار388 گولہ بارود قبضے میں لیے گئے، 30 مغویوں کورہاکرایاگیا، ان آپریشنز میں6 اہلکار شہید اور32 زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔