چینی صدر زی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

نیٹ نیوز  منگل 24 مارچ 2015
 چینی صدر اپنے دورہ کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل کااعلان کریں گے، میڈیا رپورٹس۔ فوٹو: فائل

چینی صدر اپنے دورہ کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل کااعلان کریں گے، میڈیا رپورٹس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چینی صدر زی جن پنگ اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر اپنے دورہ کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،دوسری طرف دفتر خارجہ کی ترجمان نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے صرف اتناکہاکہ حتمی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔