بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی 35 برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
رواں سال اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلمیں بھی ریلیز ہو نے جا ر ہی ہیں،فوٹو فائل

رواں سال اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلمیں بھی ریلیز ہو نے جا ر ہی ہیں،فوٹو فائل

ممبئی: 2003 میں بطور اداکار اپنا کریئر شروع کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور و معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کے بھانجے عمران ہاشمی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’راز‘‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا اور 2003 میں مہیش بھٹ کی فلم ’’فٹ پاتھ‘‘ سے اداکاری شروع کی جس نے باکس آفس پر کامیابی کی خوب جھنڈے گاڑھے جس کے بعد عمران ہاشمی کے لئے بالی ووڈ میں اداکاری کے دروازے کھل گئے۔

عمران ہاشمی نے فلم ’’گینگسٹر‘‘، ’’آوارہ پن‘‘، ’’جنت‘‘، ’’راز‘‘، ’’دی ڈرٹی پکچر‘‘، ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی‘‘، ’مرڈر‘‘، ’’مرڈر ٹو‘‘ اور ’’راز تھری‘‘ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ان کی کئی نئی فلمیں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہیں جن میں ’’مسٹر ایکس‘‘، ’’ہماری ادھوری کہانی‘‘ اور ’’شاطر‘‘ شامل ہے۔

واضح ر ہے کہ اداکار گزشتہ سال اپنی سالگرہ نہیں منا سکے تھے جس کی وجہ ان کے 4 سالہ بیٹے ’’ایان‘‘ کی علالت تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔