پیرو میں ٹریفک حادثے میں 37 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
متعدد افراد کی حالت کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

متعدد افراد کی حالت کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

لیما: پیرو میں 3 بسوں اور ٹرک میں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے جنوب مغربی علاقے ہرامے میں مرکزی شاہراہ پر 3 مسافر بسیں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد افراد کی حالت کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ 2013 کے بعد پیرو میں ہونے والا سب سے زیادہ جان لیوا حادثہ ہے، 2 سال قبل کزکو کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔