خیبرایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 9 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
ڈرون طیاروں نے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔  فوٹو: فائل

ڈرون طیاروں نے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

کابل: افغان سرحدی علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ 

افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقے نازیان میں امریکی ڈرون طیاروں نے دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کے ڈرائیور سمیت 7 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں.

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔