- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی میں آپریشن کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا ہے، وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو توانائی کا بحران ورثے میں ملا ہے جس کے خاتمے کے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2017 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جہاں امن ملک کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، شہر میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، ہم نے تمام جماعتوں سے اتفاق رائے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔