وہاڑی میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس  فوٹو: فائل

واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس فوٹو: فائل

وہاڑی: تحصیل میلسی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے 4 افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز اور یعقوب کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد ہی واقعے کے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔