این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے باعث کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات کا شیڈول تبدیل

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
این اے 246 پرضمنی انتخاب 23 اپریل کو ہوگا،ناظم امتحان۔ فوٹو:فائل

این اے 246 پرضمنی انتخاب 23 اپریل کو ہوگا،ناظم امتحان۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی درخواست پرمیٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 246 کی نشست پر ضمنی انتخاب کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدلی کردی  گئی۔ ناظم امتحانات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان ہونا تھے تاہم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخاب کے باعث امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی جس کے پیش نظر سالانہ امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوکر 21 اپریل کو ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 246 پرضمنی انتخاب 23 اپریل کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔