اوباما کا افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم نہ کرنے کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2015
 افغانستان میں 9800 امریکی فوجی اس سال کے آخر تک رہیں گے، اوباما۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں 9800 امریکی فوجی اس سال کے آخر تک رہیں گے، اوباما۔ فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: امریکا کے صدر بارک اوباما نے رواں سال افغانستان میں فوجوں کی تعداد کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں 9800 امریکی فوجی اس سال کے آخر تک رہیں گے۔ افغان فورسز کی تربیت اور معاونت جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔