’’حیدر‘‘ اور ’’کوئن‘‘ نے بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2015
62 ویں سالانہ نیشنل فلم ایوارڈز کا باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا فوٹو: فائل

62 ویں سالانہ نیشنل فلم ایوارڈز کا باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا فوٹو: فائل

ممبئی: شاہد کپور کی ’’حیدر‘‘ اور کنگنا رناوت کی ’’کوئن‘‘ نے بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز 2015 کا میلہ لوٹ لیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق 62 ویں سالانہ نیشنل فلم ایوارڈز کا باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں فلم “حیدر” کوبہترین موسیقی، موسیقار، کوریوگرافی، ملبوسات اور ڈائیلاگ کے ایوارڈز کا مستحق قرار دیا گیا جب کہ کنگنا رناوت کو ان کی فلم ’ کوئن‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ جب کہ فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’میری کوم‘ کو تفریح سے بھرپور فلم کا اعزازدیا گیا ہے جبکہ بہترین مرد اداکار کا ایوارڈ جنوبی ریاست کرناٹک میں بولی جانے والی کننڑا زبان کی فلموں کے ہیرو وجے کو ’نانو اونالو اولو‘ فلم کے لیے دیا گيا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔