اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2015
ینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے آنتوں کے اندر موجود جراثیم میں آنے والی تبدیلیاں ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں،ڈاکٹرز

ینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے آنتوں کے اندر موجود جراثیم میں آنے والی تبدیلیاں ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں،ڈاکٹرز

لندن: ماہرین کی جانب سے دنیا میں اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال کو پہلے ہی اہم مسئلہ قرار دیا جارہا ہے اور اب تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے یورپین جرنل آف انڈوکرینالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 2 لاکھ سے زائد ذیابیطس کے مریضوں کا تجزیہ کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ  اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے انسانی جسم میں جراثیم میں قوت مدافعت بڑھ رہی ہے، انسانی فضلے کا نصف حصہ ان جراثیم پر مشتمل ہوتا ہے جو ہماری آنتوں سے خارج ہوتا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ان جراثیم میں تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں جو کہ ذیابیطس کے درجہ دوم کا باعث بن سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔