عامر خان نے فائنل سے قبل ہی بھارت کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2015
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا، فوٹو:فائل

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا، فوٹو:فائل

ممبئی: ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا  کے درمیان دلچسپ مقابلے نے سب کو بے حد متاثر کیا تاہم نیوزی لینڈ کی جیت پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کی تعریف کرنے کی بجائے بھارتی ٹیم کو پہلے ہی فائنل میں پہنچاتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ہار کا بھی اعلان کردیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ نے اس وقت تقریباً ساری دنیا کو ہی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھا جاتا ہے اسی لیے بھارت اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے قبل ہی بالی ووڈ کےسپر اسٹار عامر خان نے اپنی ٹیم کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ اسے ورلڈکپ کا فاتح بھی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عامر خان کا کہنا تھا کہ کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے افریقا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تاہم نیوزی لینڈ فائنل میں تو آچکی ہے لیکن وہاں اس کی ہار بھارت کے ہاتھوں لکھی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔