- ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا 18 گریڈ کا افسر راولپنڈی سے اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
- کیوں زبردستی الیکشن سے متعلق شکوک وشبہات بڑھا رہے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
- 9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ، ضمانتیں منظور
- پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم
- پی ایس ایل 10؛ چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- آئی پی ایل؛ ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا
- وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
- راولپنڈی آئل ٹینکرز کی ہڑتال، آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اظہار لاتعلقی
- خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی
- سعودی لیگ؛ مراکشی کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل
- آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع ہوگئی، وزیرخزانہ
- بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ رضوان، نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں
- فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
- بیماری آنے سے پہلے سرگوشی کرتی ہے
- بھارت: ارب پتی جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
- چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف
سڈنی بھارت کیلیے ’’منحوس‘‘وینیو پچھلے7برس سے فتح نہ ملی
سڈنی: سڈنی کرکٹ گرائونڈ تاحال بھارت کے لیے ’’منحوس‘‘وینیو ثابت ہوا ہے۔
7برس سے یہاں ٹیم کو کوئی فتح نہ ملی،13 باہمی مقابلوں میں آسٹریلیا نے12 فتوحات حاصل کیں ، ایس سی جی میں بلو شرٹس کا میزبان کیخلاف ہار جیت کا تناسب 0.083 دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی وینیو کا بدترین ریکارڈ ہے۔
آسٹریلیا میں کینگروز کیخلاف بھارت نے صرف 10میچز جیتے جبکہ30 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دھونی الیون نے آخری مرتبہ یہاں فتح ایڈیلیڈ اوول میں 2012 میں پائی تھی۔سڈنی گرائونڈ میں آسٹریلیا اپنے گذشتہ 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 جیتا اور 2 میں ناکام ہوا، دونوں مرتبہ سری لنکا نے اس پر غلبہ پایا، حالیہ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں کینگروز نے آئی لینڈرز کو شکست دی، جنوبی افریقہ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ وہ دیگر ممالک ہیں جنھیں آسٹریلیا نے یہاں گذشتہ 10 میچزمیں زیر کیا ہے۔
آسٹریلوی سرزمین پر بھارتی فتح کا تناسب 0.33 ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک6 بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ہر مرتبہ سرخرو ہوئی ہے، 1999 میں جنوبی افریقہ سے مشہور مقابلہ ٹائی ہوا تاہم سپر سکس مرحلے میں بہترین نتائج کی بنیاد پر کینگروز پاکستان کے مقابل فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں اب تک بھارت اورآسٹریلیا ایک،ایک کامیابی حاصل کرچکے ہیں، بھارتی ٹیم 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہاری جبکہ دھونی الیون نے 2011 ایڈیشن کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کینگروز کا قصہ تمام کردیا تھا، بھارت کے ساتھ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے بھی ورلڈ کپ ناک آئوٹ مراحل میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔