- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
زیتون کی کاشت کے منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل
اسلام آباد: پاکستان زرعی تحقیقی کونسل (پی اے آر سی) کی زیر نگرانی زیتون کی کاشت کے منصوبے پر 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا، 1260 ایکڑ رقبے پر 3 لاکھ 10ہزار سے زیادہ پودے اب تک لگائے جا چکے ہیں جبکہ منصوبے کے تحت 4 ہزار ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جائے گی،زیتون کی شجرکاری اسی سال مکمل ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار پی اے آر سی کے ممبر کو آرڈینیشن و مانیٹرنگ اور ڈائریکٹر برائے زیتون پروجیکٹ ڈاکٹر محمد منیر نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹلی کے تعاون سے شروع کیا گیا جس کا مقصد ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینا ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے علاوہ ملک کا بیرونی تیل پر انحصار کم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر منیر نے کہا کہ 7 نرسریاں بنائی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو پودے فراہم کیے جاسکیں، ان میں 2 نرسریاں پنجاب، 2 خیبرپختونخوا، 2 بلوچستان اور 1فاٹا میں قائم کی گئی ہے۔
پنجاب میں زیتون کی کاشت چکوال، فتح جنگ، کلرکہار، تلہ گنگ، چکری، اٹک اور ٹیکسلا میں ہو رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں زیتون کی شجرکاری مالا کنڈ، چارسدہ، ہری پور، لوئر دیر، کوہاٹ، کاکا صاحب، مانگی، جیراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، اکوڑہ خٹک، پشاور، صوابی اور مردان میں ہو رہی ہے، فاٹا کے جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی، ہنگو اور مہمند ایجنسی میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں، بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورالائی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں بھی زیتون کی کاشت شروع کی جا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔