- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
دھاندلی ثابت ہو گئی تو ’’گھن کے ساتھ گیہوں‘‘ بھی پس جائینگے، خورشید شاہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ متحدہ عسکری ونگ سے اظہار لاتعلقی کرے۔دھاندلی ثابت ہوگئی تو’’گھن کے ساتھ گیہوں‘‘بھی پس جائے گا، آرڈیننس آرٹیکل225 کومتاثرنہیں کرے گا، نااہل کرنے کااختیار ٹریبونل کے پاس ہی رہے گا، دیکھنا ہو گاکمیشن کو45دن دے سکتے ہیں یا نہیں۔
بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہورہاہے، ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت ہے۔ تاہم مجرموں کے خلاف آپریشن درست ہے اوراسے جاری رہنا چاہیے، اگرایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ ہے تووہ اس سے اور جرائم پیشہ افراد سے لاتعلقی کا اظہار کرے اورسیاسی دھارے میں آئے، جوڈیشل کمیشن میں یہ ثابت ہوجائے کہ منظم دھاندلی ہوئی تھی تو وزیراعظم اخلاقی طور پراسمبلیاں توڑنے کے پابند ہوں گے۔
انھوں نے کہاکہ آپریشن لیاری میں بھی کیا گیا اور کوئی چیخ پکار نہیں ہوئی، ایم کیوایم نے خود کہا تھا کہ آپریشن فوج کرے کیونکہ پولیس سیاسی ہے۔ آئی این پی کے مطابق خورشیدشاہ نے کہا اگر کمیشن کی رپورٹ میں ن لیگ دھاندلی کی ذمے دار قرار دی جاتی ہے تو ’’گھن کے ساتھ گیہوں‘‘ بھی پس جائے گا، صاف اور ایماندار ممبران کو بھی گھر جانا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔