لندن میں ملالہ کو ستارہ شجاعت دینے کیلیے خصوصی تقریب

نیٹ نیوز  جمعرات 26 مارچ 2015
یہ اعزازپشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہوں، ملالہ  یوسف زئی۔ فوٹو: فائل

یہ اعزازپشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہوں، ملالہ یوسف زئی۔ فوٹو: فائل

لندن: نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کوبچوں کی تعلیم کیلیے خدمات کے اعتراف پرصدرپاکستان کی طرف سے ستارہ شجاعت سے نوازاگیاہے۔

اس ضمن میں لندن میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران ہائی کمشنر سیدابن عباس نے ملالہ کوستارہ شجاعت پیش کیا۔ تقریب میں برطانوی وزیرمکی مورگن بھی موجودتھیں۔اس موقع پرملالہ نے کہا کہ وہ یہ اعزازپشاورمیں شہید ہونیوالے بچوںکے نام کرتی ہیں، پاکستان میں دہشت گردی پرجلد قابوپالیاجائیگا۔انھوں نے خصوصی طورپراعتزازحسن کوان کی بہادری پرسلام پیش کیا اورایوارڈ دینے پرصدرمملکت ممنون حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔