بھارت میں پلاسٹک کی بوتلوں سے عمارتوں کی تیاری

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
اس رجحان سے پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ماہرین۔ فوٹو : فائل

اس رجحان سے پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ماہرین۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بلند و بالا اونچی عمارتیں اور دیدہ زیب پتھروں سے مزین شاندار گھر تو سبھی نے دیکھے ہوں گے لیکن فنِ تعمیر کے ایسے انوکھے شاہکار شاید ہی کبھی کسی نے کبھی دیکھے ہوں۔

جی ہاں کچھ انوکھا کر دکھانے کی ایک بھارتی فلاحی تنظیم نے جو پلاسٹک کی بوتلوں سے عمارتیں تعمیر کر رہی ہے۔ پلاسٹک کی بوتلوں کو مٹی سے بھر کے ان سے بلاکس کا کام لیتے ہوئے ایسے شاندار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو کسی صورت بھی عام گھروں سے کم نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رجحان سے ایک تو پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔