بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مداخلت پرکارروائی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 27 مارچ 2015
 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی لیکن شکایت کنندہ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں، چیف الیکشن کمشنر  فوٹو: فائل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی لیکن شکایت کنندہ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں، چیف الیکشن کمشنر فوٹو: فائل

اسلام آباد: عوامی تحریک  کے وفدنے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضاخان سے ملاقات کرکے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں وفاقی وزیر سعدرفیق کی جانب سے اثرانداز ہونے پرقانونی کارروائی کی استدعاکی ہے جس پرچیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی سرکاری مداخلت پرسخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی لیکن شکایت کنندہ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔ طاہرالقادری کی جماعت کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورکی قیادت میں وفدنے جمعرات کوچیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات اورآئندہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن میں اصلاحات سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔

ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے جمہوری سسٹم میں پائے جانے والے سقم سے متعلق اپنے تحفظات سے چیف الیکشن کمشنر کوآگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔