پاکستان کے قومی دن پر جھنڈا لہرانا جرم نہیں، علی گیلانی

اے پی پی  جمعـء 27 مارچ 2015
23مارچ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

23مارچ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

سری نگر / جموں: مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے فورم نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف یومِ پاکستان کی تقریب منانے اور پاکستانی پرچم لہرانے پرمقدمے کے اندراج کو افسوس ناک اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا حامی ملک ہے اور اس کے قومی دن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا اور جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سری نگر میںجاری ایک بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے یہ کارروائی کر کے ثابت کردیاکہ ان میں اور بھارت کی فرقہ پرست تنظیموں میں کوئی فرق نہیںاور ان کی نام نہاد پروکشمیر پالیسی محض فراڈ اور دھوکا ہے۔ انھوںنے بھارت سے سوال کیا کہ اگر واقعی یہ کوئی جرم ہے تو پھر بھارتی حکومت کو اپنے سابق فوجی سربراہ رٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے کیونکہ انھوں نے 23مارچ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تھا۔ دریں اثنا سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نا م نہاد اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیربندوق سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔