ماڈل ایان کو جیل میں الرجی ہو گئی

صالح مغل / قیصر شیرازی  جمعـء 27 مارچ 2015
کسٹم کی خصوصی عدالت نے ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی سماعت28مارچ تک ملتوی کردی۔ فوٹو : فائل

کسٹم کی خصوصی عدالت نے ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی سماعت28مارچ تک ملتوی کردی۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی: فارن کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کواڈیالہ جیل میں الرجی ہوگئی، جیل اسپتال میںخاتون ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث معروف ماڈل کی جیل سے باہرکسی اسپتال میں منتقلی کاامکان ہے جبکہ ایئرپورٹ پرمبینہ سہولتیں فراہم کرنیوالے عناصرکاتعین کرنے کیلیے کسٹمز،سول ایوی ایشن اورایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سے مخصوص اوقات کی کلوزسرکٹ وڈیوفوٹیج طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کے متعلقہ حکام نے کسٹمزکوتاحال وڈیو فراہم نہیں کی۔ دوسری جانب کسٹمزنے ایان سے 5 پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والے محمد ممتاز نامی کاروباری شخصیت جودبئی میں پراپرٹی وغیرہ کاکام کرتاہے کوباقاعدہ سمن جاری کر کے ریکارڈسمیت آج تفتیش کیلیے طلب کرلیا۔ ادھرکسٹم کی خصوصی عدالت نے ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی سماعت28مارچ تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے والد محمد حفیظ نے الزام لگایا کہ بیٹی کے کیس کی پیروی کی کوشش کرنے پراسے قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔