آئی سی سی نے ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 مارچ کو میلبورن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض دھرما سینا اور رچرڈ کیٹل برا انجام دیں گے جب کہ سری لنکا کے رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔