وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2015
ملاقات میں ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم کو کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔  فوٹو: فائل

ملاقات میں ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم کو کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے 3 رکنی وفد کی ملاقات جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ہونے والی اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل اور خالد مقبول صدیقی شریک ہیں،  وزیر اعظم سے ملاقات میں کراچی آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم کو کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔