ملتان میں پالتو شیرنی نے ایک سال میں 7 بچوں کو جنم دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
شیرنی نے 9 ماہ قبل 2 اور اب 5 بچوں کو جنم دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

شیرنی نے 9 ماہ قبل 2 اور اب 5 بچوں کو جنم دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ملتان: ملتان میں نجی فارم ہاؤس میں پالتو شیرنی نے ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ بچوں کوجنم دیا۔

ملتان کے شہری  کے نجی فارم ہاؤس میں پلنے والی شیرنی نے 5 بچوں کو جنم دیا جب کہ اس سے 9 ماہ قبل شیرنی نے 2 بچوں کو جنم دیا تھا جس کے بعد بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ نومولود پانچوں بچے تندرست اور وزن کے اعتبار سے بھی صحت مند ہیں۔ فارم ہاؤس کے مالک کا کہنا تھا کہ مجھےجانور پالنے کا بچپن سے ہی  شوق ہے اور خطرناک جانور رکھنے کے لئے  وائلڈ لائف ڈیپارنمنٹ سے اجازت بھی لے رکھی ہے، فارم ہاؤس میں چھوٹا سا چڑیا گھر بنارکھا ہے جہاں شیر کے علاوہ ، مختلف اقسام کی بلیاں، گھوڑے، مور اور چھوٹی نسل کے گھوڑوں کے علاوہ مختلف پرندے موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔