وطن واپسی پر جنوبی افریقی ٹیم کا ہیروز کی طرح شاندار استقبال

 ہفتہ 28 مارچ 2015
ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیر کھیل ۔  فوٹو : فائل

ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیر کھیل ۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا زخم کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

پلیئرزکا وطن واپسی پر ہیروز کی طرح شاندار استقبال کیاگیا، وزیر کھیل فیکائل میبولا نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ہم ہارپردل شکستہ نہیں، سب نے اپنی بہترین کوشش کی لیکن سیمی فائنل نہ جیت سکے، انھوں نے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کو بھی سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔