- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
وزارت مذہبی امور کا حج کوٹے میں 4 کمپنیوں کو نواز نے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کی طرف سے گزشتہ سال 19 حج کمپنیوں کو کوٹا جاری کرنے کے بعد رواں سال ان میں سے 15 کمپنیوں کا کوٹا ختم کرنے جبکہ4 کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے بعد رواں سال کیلیے 50،50 کا کوٹا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال19 حج کمپنیوں کو مختلف وجوہ کے تحت حج کوٹا جاری کیا تھا ان میں سے بعض نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم اس وقت کچھ کمپنیوں کو کوٹا ایک سال کے لیے جبکہ کچھ کو 2 سال کیلیے جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سعودی حکومت کی طرف سے نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی جس کے بارے میں چند روز قبل وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کیا تاہم وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے 19 حج کمپنیوں کے کوٹے کو سرے سے ختم کرنے جبکہ 4کو رواں سال کیلیے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طرز عمل سے باقی کمپنیوں کے مالکان پھر عدالت چلے جائیں گے جس کی وجہ سے رواں سال ایک مرتبہ پھرحج پالیسی تاخیر کا شکار ہونے کاخدشہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔