ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پر ہدایت کار رام گوپال ورما خوشی سے نہال

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2015
میں بہت خوش ہوں کہ بھارت میچ ہار گیا،رام گوپال ورما۔فوٹو: فائل

میں بہت خوش ہوں کہ بھارت میچ ہار گیا،رام گوپال ورما۔فوٹو: فائل

ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھون بھارت کو بدترین شکست پر جہاں کروڑوں بھارتی دل شکستہ ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس پر بہت خوش ہیں ان میں سے ایک بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار رام گوپال ورما بھی ہیں جنہوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار برملا کیا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ  میں اپنے متنازعہ خیالات کی وجہ سے پہچانے جانے والے رام گوپال ورما نے بھارت کی ہار پر سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ بھارت ہار گیا کیوں کہ مجھے کرکٹ سے نفرت ہے‘‘۔ اپنی نفرت کی وضاحت کرتے ہوئے رام گوپال ورما نے لکھا کہ ’’میں اپنے ملک سے محبت کرتا ہوں اور کرکٹ سے نفرت کی وجہ یہ ہے کہ اس نے میرے ملک کی عوام کو ناکارہ بنا دیا ہے میری خدا سے دعا ہے کہ وہ میرے ملک کے عوام کو کرکٹ کی بیماری سے محفوظ رکھے ‘‘۔

رام گوپال ورما کے ان خیالات پر شکست خوردہ بھارتی عوام رام گوپال ورما پر پھٹ پڑے اورایک بھر پور ردعمل عوام کی جانب سے دیکھنے میں آیا ایک دل جلے بھارتی شہری نے رام گوپال ورما کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’جتنی نفرت رام گوپال کو کرکٹ سے ہے اس سے کہیں زیادہ نفرت وہ رام گوپال ورما ‘‘ سے کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔